ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں دن دہاڑے پی یو سی کالج کے طالب علم کا اغواء

کاسرگوڈ میں دن دہاڑے پی یو سی کالج کے طالب علم کا اغواء

Mon, 22 Jul 2019 19:49:55    S.O. News Service

منگلورو22/جولائی (ایس او نیوز) کیرالہ کاسرگوڈ میں منجیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے ورکاڈی کالیور علاقے میں دن دہاڑے ایک طالب علم کا اغواء کرلیا گیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ حارث (17سال)نامی طالب علم منگلورو کے تھوکٹّو میں واقع ایک نجی کالج میں پی یوسی میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کار میں آنے والی ایک ٹولی نے اغواء کرلیاجب وہ بائک پراپنی بہن کو لے کر کہیں جارہاتھا۔ کالیورپاڈاؤ کے قریب آڈیٹوریم کے قریب اغواء کاروں نے اس کا راستہ روکنے کے بعد اس کی پیٹائی کی اور پھر زبردستی اسے اپنی کار میں ٹھونس کرلے گئے۔

 منجیشور پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے اور اغواء کیے گئے حارث اور اس کے اغواء کاروں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔


Share: